Saturday, February 16, 2013

Deobandi's Muftis from Daar-ul-Uloom Deoband are exposed

Deobandi's Muftis from Daar-ul-Uloom Deoband are exposed in Indian TV Channel StarTV News. 


وقتِ اشاعت:
 
 
فتویٰ سکینڈل، کئی مفتی معطل
 

 
 
مفتی
دارالعلوم دیوبند نے کئی مفتیوں کو معطل کر دیا۔
ہندوستان میں مسلمانوں کے ایک اہم ادارے دارالعلوم دیوبند نےمبینہ طور پر پیسے لے کر فتوے جاری کرنے والے بعض مفتیوں کو معطل کر دیا ہے۔
ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل نے دکھایا ہے کہ مفتی فتوؤں کی تجارت کرتے ہیں اور پیسے دیکر ان سے کسی بھی طرح کا فتویٰ لیا جا سکتا ہے۔
ٹی وی چینل سٹار نےسٹنگ آپریشن کی مدد سے دکھایا ہے کہ مفتی فتوؤں کی تجارت کرتے ہیں اور پیسے دے کر ان سے کسی بھی طرح کا فتویٰ لیا جاسکتا ہے۔
ٹی وی چینل سٹار نیوز نے خفیہ کیمرے کی مدد سے مفتیوں کے جس کردار کو پیش کیا ہے اس سے پورے ملک میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
فتوؤں کی تحقیق
 دارالعوم دیوبند معاملے کی تفتیش کر رہا ہے اور اس میں ملوث مفتیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
 
قاری عثمان

اہم عہدوں پر فائز مفتیوں نے پیسے لے کر جو فتوے جاری کیۓ ہیں ان کے مطابق میاں بیوی کا ڈبل بیڈ پر سونا اور ٹی وی پر فلم تو کیا مذہبی پروگرام دیکھنا بھی حرام ہے۔
مسلم لڑکیوں کی ہندو لڑکوں سے دوستی ناجائز ہے اور بینک سے قرض لینا اور کریڈٹ کارڈ کا استعمال غیر اسلامی ہے۔
چینل نے دکھایا ہے کس طرح پیسوں کے بدلے مفتی اس طرح کے من چاہے فتوے جاری کرتے ہیں۔
سٹنگ آپریشن کوبرا پوسٹ ڈاٹ کام نے انجام دیا ہے۔ اس کے ایڈیٹر انرودھ بہل کا کہنا ہے کہ انہیں جب پتہ چلا کہ فتوے بھی بکتے ہیں تو اس کا پردہ فاش کرنے کا خیال آیا۔ ’یہ مسلم سماج کے یقین کے ساتھ ایک مذاق ہے اس لیئے ضروری ہے کہ لوگوں کو سچائی کا پتہ چلے اور اسی غرض سے یہ سٹنگ آپریشن کیا گیا تھا‘۔
دارالعوم دیوبند میں دارالافتی کے صدر قاری محد عثمان کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور اس میں ملوث مفتیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔’ ہم اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں اور جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی‘۔
قاری عثمان کا کہنا تھا کہ اگر اس میں کوئی سازش نظر آئی تو چینل کے خلاف بھی مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
پچھلے چند مہینوں میں بعض متنازعہ فتوں کے سبب کئی مسائل پر بحث چھڑی ہے اور دارالعلوم دیوبند جیسے ادارے تنازعے کا موضوع ہیں۔
بات بات پر فتوے
  بات بات پر فتوئے جاری کرنا اسلامی اصول کے منافی ہے۔ فتویٰ ایک رائے ہوتی ہے اور جس کا مسئلہ ہو وہی پوچھ سکتا ہے کسی دوسرے کو پوچھنے کا جواز نہیں ہے۔ جب بہت ضروری ہو تبھی فتویٰ دینا چاہیے۔
 
اسلامی سکالر مولانا وحید الدین
اسلامی سکالر مولانا وحید الدین کا کہنا ہے بات بات پر فتوئے جاری کرنا اسلامی اصول کے منافی ہے۔ ’فتویٰ ایک رائے ہوتی ہے اور جس کا مسئلہ ہو وہی پوچھ سکتا ہے کسی دوسرے کو پوچھنے کا جواز نہیں ہے۔ جب بہت ضروری ہو تبھی فتویٰ دینا چاہیے۔ مولانا کے مطابق فاضل علماء اس سے پرہیز کرتے ہیں اور آئے دن یہ حرکتیں بعض غیر ذمہ دار مولوی کرتے ہیں۔
بعض دانشوروں کا کہنا ہے کہ آج کل فتوے مسلکی تنازعات کو ہوا دینے ، ذاتی مقاصد کو حاصل کرنےاور بعض دفعہ انتقام لینے کی غرض سے بھی دیے جاتے ہیں۔
جمعیت علماء ہند کے سیکرٹری مولانا محمود مدنی کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد فتوؤں کے نظام میں بعض اصلاحات پر غور کیا جارہا ہے۔’ اس سسٹم میں سختی برتنے کی ضرورت ہے سماج میں بہت سے جدید مسائل پیدا ہوئے ہیں اور ان معاملات میں احتیاط برتا جانا چاہیے‘۔ لیکن انکا کہنا تھا کہ اب یہ علماء پر ہے کہ وہ کیا اصلاحات کرتے ہیں۔
ٹی وی چینل کے سٹنگ آپریشن کو دیکھ کر عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔بدر کہتے ہیں کہ آج کل کے علماء جدید مسائل سمجھنے سے قاصر ہیں اسی لیئے وہ الٹی سیدھی حرکتیں کرتے ہیں۔’عارفہ کہتی ہیں کہ اگر مولوی ہی بک جائیں گے تو پھر ان کے پیروکاروں کا کیا ہوگا‘۔
احمد سٹنگ آپریشن سے خوش ہیں۔’ ہر جگہ بدعنوانی ہے اور بہت اچھا ہوا کہ مولویوں کا پردہ فاش ہوا ہے‘۔ لیکن توفیق کہتے ہیں کہ سٹنگ آپریشن مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔
شازیہ کہتی ہیں کہ ہر شعبے میں برے اور اچھے لوگ ہیں اور اس واقعے کا یہ مطلب یہ نہیں کہ سبھی خراب ہیں۔
ایک طرف ہندوستان کے مسلمانوں کو معاشی و تعلیمی مسائل کا سامنا ہے تو دوسری طرف مختلف نوعیت کے فتوؤں سے ان کی سماجی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
بینکوں سے لین دین کے خلاف فتوئی آنے سے ابھی مسلمان سنبھل ہی رہے تھے کہ گزشتہ دنوں بریلوی مسلک کے ایک مفتی نے کئی سو مسلمانوں کو اس وقت غیر مسلم قرار دیا جب انہوں نے ایک ایسی نماز جنازہ میں شرکت کی جس کی قیادت دیوبندی مسلک کے ایک امام نے کی تھی۔
ان سبھی افراد کو دوبارہ کلمہ پڑھایا گیا اور ساتھ ہی ان سبھی کا نکاح بھی دوبارہ ہوا کیونکہ مسلم نہ رہ جانے سے انکی شادیاں کالعدم قرار دی گئی تھیں۔



http://www.bbc.co.uk/urdu/india/story/2006/09/060922_india_fatwa_suspend_ra.shtml

-----------------------------------------------------------------------------------

Wahabism Videos
SpeakerDeobandi Muftis are Exposed - StarTV
TitleDeobandi Muftis are Exposed in StarTV Channel (100 KBPS Video)

Duration
00:04:20
LanguageUrdu
TypeVideo
FormatWindows Media
CategoryWahabism Videos
Size3.01 MB
DownloadDownload Media


Wahabism Videos
SpeakerDeobandi Muftis are Exposed - StarTV
TitleDeobandi Muftis are Exposed in StarTV Channel (256 KBPS Video)

Duration
00:04:20
LanguageUrdu
TypeVideo
FormatWindows Media
CategoryWahabism Videos
Size7.99 MB
DownloadDownload Media








No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.