۔ نواب صدیق حسن
خان بھوپالی (م 1307ھ)
غیر مقلدین کے نام وَر عالم دین نواب صدیق حسن خان بھوپالی میلاد
شریف منانے کی بابت لکھتے ہیں :
’’اِس
میں کیا برائی ہے کہ اگر ہر روز ذکرِ حضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہیں کر سکتے
تو ہر اُسبوع (ہفتہ) یا ہر ماہ میں اِلتزام اِس کا کریں کہ کسی نہ کسی دن بیٹھ کر
ذکر یا وعظِ سیرت و سمت و دل و ہدی و ولادت و وفات آنحضرت کا کریں۔ پھر ایامِ ماہِ
ربیع الاول کو بھی خالی نہ چھوڑیں اور اُن روایات و اخبار و آثار کو پڑھیں پڑھائیں
جو صحیح طور پر ثابت ہیں۔‘‘
بهوپالي، الشمامة العنبرية من مولد خير البرية : 5
آگے لکھتے ہیں :
’’جس کو حضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے میلاد کا حال سن کر فرحت
حاصل نہ ہو اور شکر خدا کا حصول پر اِس نعمت کے نہ کرے وہ مسلمان نہیں۔‘‘
بهوپالي، الشمامة العنبرية من مولد خير البرية : 12
No comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.