اِمام
برہان الدین بن جماعہ (725. 790ھ)
اِمام برہان الدین ابو اِسحاق اِبراہیم بن عبد الرحیم بن اِبراہیم بن
جماعہ الشافعی (1325۔ 1388ء) ایک نام وَر قاضی و مفسر تھے۔ آپ نے دس جلدوں پر
مشتمل قرآن حکیم کی تفسیر لکھی۔ ملا علی قاری (م 1014ھ)
’’المورد
الروی فی مولد النبوی ونسبہ الطاھر‘‘ میں آپ کے معمولاتِ میلاد شریف کی بابت لکھتے
ہیں :
فقد اتصل بنا أن الزاهد القدوة المعمر أبا إسحاق إبراهيم بن عبد
الرحيم بن إبراهيم جماعة لما کان بالمدينة النبوية. علي ساکنها أفضل الصلاة وأکمل
التحية. کان يعمل طعاماً في المولد النبوي، ويطعم الناس، ويقول : لو تمکنت عملت
بطول الشهر کل يوم مولدا.
’’ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ زاہد و قدوہ معمر ابو اِسحاق بن اِبراہیم
بن عبد الرحیم جب مدینۃ النبی۔ اُس کے ساکن پر افضل ترین درود اور کامل ترین سلام
ہو۔ میں تھے تو میلاد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر کھانا تیار کرکے
لوگوں کو کھلاتے تھے، اور فرماتے تھے : اگر میرے بس میں ہوتا تو پورا مہینہ ہر روز
محفلِ میلاد کا اہتمام کرتا۔‘‘
ملا علي قاري، المورد الروي في مولد النبي صلي الله عليه وآله وسلم
ونسبه الطاهر : 17
No comments:
Post a Comment
Note: only a member of this blog may post a comment.